Express News:
2025-01-31@12:54:14 GMT

گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 16 فیصد، پیاز میں 12 فیصد اور انڈوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چکن کی قیمت میں 1 فیصد، چینی میں 3 فیصد اور کیلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی خوش آئند ہے، لیکن عوام اب بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے منتظر ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہنگائی کی

پڑھیں:

آج سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

آج سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالر کے اضافے سے 2763ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 288700 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 247513روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی
  • شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی، چمپئنز ٹرافی کی قیمتوں میں اضافہ
  • 66 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ماننے سے انکار
  • مالی سال2025کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی
  • دسمبر میں مہنگائی کی شرح 80 ماہ کی کم ترین سطح پر  آ گئی، وزارت خزانہ
  • دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ
  • مودی دور حکومت: بہتر معیار زندگی کی امید کھونے والے بھارتیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ
  • آج سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • حکومت کو قرضے اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام نظر نہیں آتی، خالد قادری