مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
پشاور:مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم کو تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کی۔
سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے والے شخص کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کا تعلق تخت بھائی سے ہے، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز کی اے ا ئی سے گرفتار
پڑھیں:
نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔
حکومت سے مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔