Nawaiwaqt:
2025-01-31@12:54:49 GMT
ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں: رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد نے ڈاکٹر وانگ جیانگ کی قیادت میں ملاقات کی ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں فوڈ سکیورٹی ،جینومیکس اور زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور تحقیق نا گزیر ہے ،بی جی آئی کے ساتھ مل کر جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیدا وار میں اضافہ ہو گا اور فصلوں کو موسمی تغیرات سے محفوظ بنایا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ بی جی آئی کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے ،موجودہ حکومت اس شعبے کی ترقی اور بہتری کے موثر حکمت کے تحت کام کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج اور جدید ٹیکنالوجی کسانوں کی دہلیز تک پہنچا کر نہ صرف پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ غربت میں بھی نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔انہوں نے بی جی آئی اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر زرعی شعبے کی ترقی آور بہتری کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے بی جی آئی گروپ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون کے فروغ سے زرعی شعبے میں جدت آئے گی ۔