بھارتی نژاد امریکی باشندے کاش پٹیل کو صدر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے لیے سماعت کی غرض سے گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں حاضری دی۔ اس موقع پر کاش پٹیل نے جے شری کرشنا کا نعرہ لگایا۔

سینیٹ کی طرف سے تصدیق اور توثیق کیے جانے پر کاش پٹیل ایف بی آئی کی قیادت سنبھالنے والے پہلے ہندو، بھارتی نژاد امریکی ہوں گے۔ کاش پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پرورش امریکا میں ہوئی ہے اور انہیں بھی مختلف مواقع پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا۔ سماعت سے قبل انہوں نے اپنے والدین کے پیر بھ چُھوئے۔

سینیٹ کنفرمیشن ہیئرنگ میں اپنے والدین کا تعارف کراتے ہوئے کاش پٹیل نے جے شری کرشنا کا نعرہ لگایا اور والدین کے پیر چُھونے کے بعد اپنی بات شروع کی۔ کاش پٹیل کا تعلق گجرات (بھارت) سے تعلق رکھنے والے گھرانے سے ہے۔ سینیٹ کی جوڈیشل کمیٹی میں سماعت کے وقت کاش پٹیل کی بہن بھی موجود تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کاش پٹیل

پڑھیں:

شادی کے بعد شوبز میں آنا مجبوری تھی، طلاق کے بعد بھی عدت کیلئے گھر نہ بیٹھ سکی: عنبر خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عنبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شادی کے بعد مجبوری کے تحت آئی تھی اور جب طلاق ہوئی تو اگلے دن شو کی ریکارڈنگ کے لیے سیٹ پر موجود تھی۔

حال ہی میں عنبر خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی خوشی سے نہیں آئی تھی، اگر اپنی خوشی سے آنا ہی ہوتا تو شادی سے پہلے آتی، شادی کے بعد گھر کے مالی مسائل کے سبب شوبز میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

عنبر خان نے بتایا کہ جب میں اپنی نومولود بیٹی کو گھر پر چھوڑ کر آتی تھی تو احساسِ جرم ہوتا تھا، مجھے اپنی بیٹی کی کمی محسوس ہوتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میں دعا کرتی تھی کہ میری بیٹی مجھے یاد نہ کرے اور میں خود کو سمجھاتی تھی کہ پیسہ ہماری زندگی کو آسان بنا دے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں اپنے کیریئر کی اونچائی پر تھی اس وقت پہلی بیٹی کے 11 سال کے بعد دوبارہ امید سے ہوئی تو میں نے سب کچھ چھوڑ کر صرف اس پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا، اس وقت میں شوبز میں دوبارہ نہیں آنا چاہتی تھی، لیکن میرے شوہر نے کہا کہ مجھے اخراجات کی وجہ سے کام کرنا پڑے گا، میں گھر میں رہنا چاہتی تھی، لیکن میں ایسا نہیں کر سکی۔

عنبر خان نے دورانِ گفتگو بتایا کہ جب طلاق ہوئی تو ہمت ہارنے کے بجائے اپنی بیٹیوں کی خاطر کام کیا اور خود کو اور گھر کو سنبھالا۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے اگلے ہی دن مارننگ شو کے لیے سیٹ پر موجود تھی، میں عدت کے لیے نہیں بیٹھی اور نہ یہ سوچا کہ لوگ کیا کہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پیسے کمانے تھے اور میں جانتی تھی کہ کوئی بھی میری مدد کے لیے نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تمہاری ایک تصویر قومی خبر بن سکتی ہے”، آر مادھون نے بیٹے کو خبردار کر دیا 
  • سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا جاں نشین کون ہوگا؟ امیشا پٹیل نے سب بتادیا
  • شادی کے بعد شوبز میں آنا مجبوری تھی، طلاق کے بعد بھی عدت کیلئے گھر نہ بیٹھ سکی: عنبر خان
  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: جسٹس جمال مندوخیل کی اپنے گزشتہ روز کے ریمارکس پر وضاحت
  • تمہاری ایک تصویر قومی خبر بن سکتی ہے، آر مادھون نے بیٹے کو خبردار کر دیا 
  • صبا قمر شدید بیمار ہوگئیں، مداحوں کو کیا پیغام دیا؟
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس، الیکٹرک وہیکل پالیسی پر حکام کی سرزنش
  • جامعہ اردوکے 231کامیاب طلبہ کوتمغے اوراسناد تفویض
  • کرشنا ابھیشیک کا انوکھا اعتراف: ’جوتوں کی کلیکشن رکھنے کے لیے فلیٹ خریدا‘