چیمپئینز ٹرافی سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹاکرے سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996 میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بالنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سارو گنگولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دادا آپ منفرد ہو، بھارتی کرکٹ آپ کے بغیر نامکمل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی نئی ڈاکو سیریز دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان کا ٹریلر جاری کیا تھا جس میں چند جھلکیاں دیکھائی گئی تھیں۔ نیٹ فلکس نے اس سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کو 7 فروری 2025 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دستاویزی سیریز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شدید حریف ٹیموں، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سارو گنگولی پاک بھارت
پڑھیں:
اسپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹس کی ایک کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے مشہور کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کو صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کیا ہے۔
راکٹ 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے لانچ کیا گیا۔
۔اس مشن کا مقصد 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھنا ہے جہاں وہ دنیا بھر میں تیز رفتار، کم تاخیر والے انٹرنیٹ لوگوں ک وفراہم کرسکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز پر زمین پر واپس آیا جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔