تحریک انصاف مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،انجینئر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے مذاکرات کی میز سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کی تحقیقات کے لیے بڑی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے بغیر جواب سنے ہی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر لی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کسی قسم کی شفاف تحقیقات نہیں چاہتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے 26 نومبر اور 2014 کے دھرنوں کی تحقیقات کی جائیں تو پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد مذاکرات نہیں بلکہ محض انتشار پھیلانا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اس وقت خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ بننے کی جنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی جماعت کا کوئی واضح سیاسی مؤقف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ سنجیدہ سیاسی طرزِ عمل اپنائے اور ملک میں استحکام کے لیے مذاکرات کا حصہ بنے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار، سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ امیر مقام نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 2