سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی: سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 5 فروری (بدھ) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری کو بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوزمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔