رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا، چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین چینی کی قیمتوں
پڑھیں:
ہنرمند افراد کے لیے آذربائیجان کے ورک پرمٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں، کون فائدہ اٹھاسکتا ہے؟
آذربائیجان تیزی سے بین الاقوامی پیشہ ور افراد کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ آذربائیجان نے حالیہ عرصے میں اپنے ورک پرمٹ کے قوانین کو آسان بنایا ہے تاکہ ہنرمند کارکن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
آذربائیجان نے غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے پابندیوں کو کم کرنے کے لیے اصلاحات اور تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، جس کے تحت بعض افراد کو بغیر باضابطہ ورک پرمٹ کے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ گزشتہ پالیسیوں سے ایک بڑا انحراف ہے، جن کے تحت تقریباً تمام غیر ملکی کارکنوں کو پرمٹ کے لیے درخواست دینا ضروری تھا، سوائے ان کے جو قومی اہمیت کے منصوبوں میں شامل تھے یا جنہیں منظور شدہ اداروں کے ذریعے ملازمت فراہم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: ڈنمارک نے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان کردیا
اپنی تازہ ترین پالیسیوں کے تحت، ہنر مند غیر ملکی ماہرین سرکاری یا نجی، مختلف شعبوں میں بغیر ورک پرمٹ کے کام کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کی ملازمت ان کے شعبے سے مطابقت رکھتی ہو۔ یہ غیر ملکی ہنرمندوں کے لیے سابقہ پابندیوں سے کہیں زیادہ موقع فراہم کرتا ہے۔
‘ہنرمند’ کون ہے؟ورک پرمٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ ہونے کے لیے، درخواست گزاروں کو ‘ہنرمند’ حیثیت حاصل کرنا ہوگی جس کا معیار ذیل ہے:
مہارت اور تعلیم کا ثبوت
تمام افراد کو اپنے تعلیمی پس منظر، سندوں یا متعلقہ کام کے تجربے کے تصدیق شدہ دستاویزات جمع کروانا ہوں گی۔
پوائنٹس پر مبنی تخمینہ
امیدواروں کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک منصفانہ اور شفاف پوائنٹس کا نظام استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ درخواستوں کے جائزے میں تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔
ہنرمند حیثیت کے لیے درخواست کا عمل اپنی درخواست جمع کریں اور تمام مطلوبہ معاون دستاویزات شامل کریں۔ پروسیسنگ کا وقت عام طور پر 20 سے 30 دنوں کے درمیان ہوتا ہے۔ جلد ہی ایک ڈیجیٹل پورٹل متوقع ہے جو درخواستیں جمع کروانے کو آسان بنائے گا۔اگرچہ آپ کو ورک پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، لیکن آپ کو آذربائیجان میں قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کے لیے رہائشی پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
ایک بار منظوری کے بعد ہنرمند پیشہ ور افراد کو 5 سال کی استثنائی حیثیت فراہم کیا جائے گا۔ یہ ملازمت کی سیکیورٹی فراہم کرتا ہے اور آذربائیجان میں طویل مدت تک کام کرنے کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔
آذربائیجان زیادہ لچکدار ضوابط کے ساتھ خود کو بین الاقوامی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ایک دلکش منزل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ آئی ٹی اور سافٹ ویئر کے پیشہ ور، انجینیئرز، صحت کے کارکن، محققین اور ماہر تعلیمی اور دیگر صنعتی ماہرین اس پرکشش موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Azerbaijan jobs work permit آذربائیجان روزگار ملازمتیں