پولیس کی عزت ہے توعام آدمی کی نہیں؟مریم نواز کاتھانیدارکی گرفتاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں معمر شہری پر پولیس افسر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس ملوث پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا.اپنےبیان میں کہا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی،مجھے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہےپولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں.
سی پی او ملتان کا نوٹس:
قبل ازیں ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کیجانب سے بزرگ شہری پر تشدد کے معاملے پر سی پی او ملتان نےنوٹس لیا تھا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او شفیق احمد کو معطل کر دیا ۔سی پی او ملتان نے ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کو اس وقوعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ ملتان میں بزرگ شہری کو پروٹوکول کے دوران گزرنا مہنگا پڑ گیا۔ بتایا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بوسن روڈ سے گزر رہی تھی۔ موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری کو ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
آسٹریلیا کو بڑا دھچکا ، مچل مارش انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی پی او ملتان کی عزت
پڑھیں:
انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
انطالیہ(آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشا اللہ۔” وزیراعلی مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔