تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے۔

کراچی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ پیر حسان حسیب الرحمٰن کے ہمراہ جامع کلاتھ عیدگاہ شریف مسجد آئے تھے۔

سندھ میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے عیدگاہ شریف میں روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی اور علماء اور زائرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عیدگاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر سندھ

پڑھیں:

مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں,دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن میں چلے جاتے ہیں. آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس صوبے کے لوگوں کاجوحق ہےوہ نہیں ملتا ، کراچی کےایشوزنئےنہیں ہیں، کراچی میں ہم نےوہ زمانہ بھی دیکھا ہے آرگنائزڈ بھتہ لیا جاتا تھا، وہ دور بھی دیکھاہے کہ ماہانہ گاڑیوں سےبھتہ لیاجاتاتھا، سکھرسےلاڑکانہ جانے کیلئے کانوائے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دو ڈھائی کروڑ کا شہر ہے پوری دنیا سے لوگ آکر یہاں رہتے ہیں، ہم نے پہلے بھی کوشش کی کہ سب کوساتھ ملائیں لیکن نہ ہوسکا، سال 2013 سے 2015 کے بعد حالات بہترہوناشروع ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں دہشت گردی کے خطرات ہیں. کراچی سب کیلئے بہت آسان ٹارگٹ ہوتا ہے. لا اینڈ آرڈر بہتر ہونے کے بعد کراچی کے انفرا اسٹریکچر پر توجہ دی۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے مسئلے کا حل صرف صوبہ سندھ کے پاس ہے . ہم ماحول کو آلودہ نہیں کرنا چاہتے. آئیں مل کر بجلی کی قیمتوں کو کم کرتے ہیں. ہماری بیورو کریسی آئی ایم ایف کو خود بتاتی ہے ادھر سے پیسے نکالو۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے
  • ’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے
  • کے پی حکومت نے گورنر سے وفاقی بقایا جات کا حساب مانگ لیا
  • صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے
  • ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کی گورنر سندھ سے ملاقات
  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد
  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن
  • مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں,دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ