اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم  نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"جنگ " کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا، چینی نیا سال دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔

 بزرگ شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا،  وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوٹس ، معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

دوسری جانب چینی سفیر نے اپنی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں پر وزیرِ اعظم پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شہباز شریف کا بیلاروس دورہ مکمل، وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے ائیرپورٹ پر الوداع کیا

ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔بیلاروس کے وزیراعظم نے انہیں ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔

 رپورٹ کےمطابق منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا،دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام
  • پاکستان ڈیڑھ لاکھ ہنر مند بیلا روس بھیجے گا، دفاع، زراعت، تجارتی تعاون پر اتفاق
  • ڈیڑھ لاکھ سے پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • شہباز شریف کا بیلاروس دورہ مکمل، وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے ائیرپورٹ پر الوداع کیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے
  • بجٹ: صنعتکاروں، تاجروں سے مشاورت کی جائے: وزیراعظم