اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت دوحہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کو کامیابی اور قیدیوں کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 7 اکتوبر نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور اب یہ مسئلہ علاقائی و عالمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام میں عوام کی تائید یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کریں گے۔ اسی طرح ہم شام کی خودمختاری و سالمیت پر زور دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ باغی گروہ "تحریر الشام" کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" بدھ کی شب سے اس ملک کے ایگزیکٹو کے طور پر تعینات ہو چکے ہیں۔ اُن کی عبوری صدر کے طور پر تعیناتی کے بعد 2012ء سے عائد شام میں آئین منسوخ اور پارلیمنٹ و فوج تحلیل کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف

وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان حکومت کا احتساب ضروری ہے، حفیظ الرحمن
  • پیرو کے نوبیل انعام یافتہ ادیب و سیاستدان ماریو یوسا 89 برس کی عمر میں چل بسے
  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • سید عباس عراقچی کی ہاکان فیدان کیساتھ مشاورت
  • واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو
  • ادب کے شعبے میں نوبل انعام یافتہ ماریو برگاس یوسا چل بسے
  • سید ناصر عباس شیرازی کا امریکی دھمکیوں پر خصوصی انٹرویو
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ