سٹی42 : سندھ حکومت نے صوبے میں 5 فرورری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
قبل ازیں وفاقی حکومت نے 2025 کے لیے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منائے گا اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عوامی تعطیلات دی جائیں گی جو بھارتی تسلط کے تحت کشمیر میں مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشست پر انتخاب کیلئے پبلک نوٹس 17 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔