WE News:
2025-01-31@10:57:48 GMT

ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے جبکہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے مقابلے میں کراچی زیادہ ٹیکس کیوں دیتا ہے؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی سے مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے، مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔ گزشتہ ماہ دسمبر 2024 میں 1330 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا دسمبر 2024-25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا، جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

800 ارب ایف بی آر ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیکس فیڈرل بورڈ ا ف ریونیو ارب روپے ٹیکس ایف بی ا ر ٹیکس جمع

پڑھیں:

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے 3پیسے کمی کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے آج (جمعرات )کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب
51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد پیداوار رہی، مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے دسمبر میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا
  • دسمبر میں مہنگائی کی شرح 80 ماہ کی کم ترین سطح پر  آ گئی، وزارت خزانہ
  • دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے 3پیسے کمی کا امکان
  • ایف بی آر ایک مرتبہ پھر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے دہانے پر
  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان
  • صرف 3651 فائلرز کی قابل ٹیکس آمدن 10 کروڑ سے زائد
  • ایف بی آر کو 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا
  • ایف بی آر نے جولائی تا جنوری 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا