ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام: دین و دنیا
موضوع: ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی
تاریخ: 31 جنوری 2025
موضوعات گفتگو:
⭐ ماه شعبان کی فضیلت و اہمیت
⭐ ماه شعبان اور عبادت
⭐ ماه شعبان اور ولادت آئمه اور فضائل اہلبیت
خلاصہ گفتگو
ماہِ شعبان برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے۔ احادیث میں اسے نبی اکرمؐ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ رسول اللہؐ اس مہینے میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے کی بہت تاکید فرماتے تھے۔ اس مہینے میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں، لہٰذا یہ خود احتسابی اور مغفرت طلب کرنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ مہینہ روحانی ترقی کے لیے اہم ہے۔ اس میں روزے رکھنے، دعا و استغفار، تلاوتِ قرآن اور درود و سلام کی فضیلت ہے۔ خاص طور پر شبِ برات کو مغفرت اور رحمت کی رات کہا گیا ہے۔ اس رات اللہ بندوں کو خاص انعامات عطا فرماتا ہے، اس لیے ہمیں اس مہینے میں عبادت کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔
یہ مہینہ اہلِ بیتؑ کی ولادتوں سے منور ہے۔ امام حسینؑ، حضرت عباسؑ، امام سجادؑ اور امام مہدیؑ کی ولادت اسی ماہ میں ہوئی۔ یہ ہستیاں ہدایت و رشد کا مینار ہیں۔ ہمیں اس مہینے میں ان کی سیرت سے سیکھ کر اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس مہینے میں
پڑھیں:
امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف استور میں دوسرے روز بھی دھرنا
استور میں معروف عالم دین سید عاشق حسین الحسینی کی قیادت میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ استور میں منعقدہ دھرنے میں اہلسنت علما بھی شریک ہو رہے ہیں اور تکفیری مولوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج

اسلام ٹائمز۔ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف استور میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ گستاخ تکفیری مولوی کی عدم گرفتاری پر گلگت بلتستان میں عوام آرہا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، استور میں معروف عالم دین سید عاشق حسین الحسینی کی قیادت میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ استور میں منعقدہ دھرنے میں اہلسنت علما بھی شریک ہو رہے ہیں اور تکفیری مولوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔