ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سعودیہ پلٹ شخص اغوا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔
شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔
مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔
پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شالیمار تھانے میں درج مقدمے کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے۔
مغوی کو آزاد کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ والد کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں پانی سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
— فائل فوٹوکراچی میں پانی سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق آج شام تک شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، بلک لائنوں سے ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں لیکجز موجود تھے جس سے یومیہ 1 کروڑ گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔
ماروڑہ گوٹھ، صفورا، سپارکو، کشمیر روڈ اور لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمتی کی گئی۔ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر 54 انچ ڈایا لائن کے لیکجز کی بھی مرمت کی گئی۔
کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پرانی سبزی منڈی سے لے کر لیاقت آباد تک 48 انچ ڈایا لائن پر لیکجز کی مرمت کی گئی، لیکجز کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کی شکایات آ رہی تھی۔لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
علاوہ ازیں لیاری ندی میں ایف ٹی ایم کی لائن میں انسپیکشن ٹی کی تنصیب کی گئی۔