UrduPoint:
2025-04-18@19:46:29 GMT

احمد الشرع کو شام کا عبوری صدر بننے پرسعودی عرب کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

احمد الشرع کو شام کا عبوری صدر بننے پرسعودی عرب کی مبارکباد

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع کو عبوری صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان سعودی خبر رساں ادارے نے کیا ۔خیال رہے شام کے حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد رجیم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد احمد الشرع شام کے عبوری صدر ہوں گے۔ بطور عبوری صدر احمد الشرع عبوری مقننہ تشکیل دیں گے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احمد الشرع

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی ڈرامہ فلم سٹی کس شہر میں بننے جارہی ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، جس کا باقاعدہ معاہدہ آئی پی ایس دبئی میں کیا گیا۔ یہ منصوبہ فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مختص جگہ کی ترقی کے لیے ہے۔ یہ قدم پاکستان کی ڈرامہ صنعت کی ترقی اور بہتری کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈی ایچ اے سٹی کراچی کا شکریہ کہ انہوں نے میرے وژن پر یقین کیا، آئیے ہم سب مل کر پاکستانی کہانی سنانے والوں کے لیے کچھ بڑا بنائیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ اس منصوبے میں شامل افراد کے ساتھ ملاقات کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر حمزہ امین بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اُشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری

متعلقہ مضامین

  • سالگرہ کی مبارکباد دینے کے عدنان صدیقی سے کتنے پاؤنڈز لیے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع
  • سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی رہبر انقلاب اسلامی سید آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
  • سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے رہبر انقلاب اسلامی سید آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
  • پاکستان کی پہلی ڈرامہ فلم سٹی کس شہر میں بننے جارہی ہے؟
  • سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا گیا
  • میر واعظ کا وقف ترمیمی ایکٹ پر بھارتی سپریم کورٹ کے عبوری ریلیف کا خیر مقدم
  • سعودی وزیر دفاع کی خامنہ ای سے تاریخی ملاقات، قیادت کا مکتوب پیش، تعلقات میں نئے باب کی امید
  • سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
  • سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے