City 42:
2025-04-15@08:06:48 GMT

ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سعودیہ پلٹ شخص اغوا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔

شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے   اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔

مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔

 لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا

پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے  کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شالیمار تھانے میں درج مقدمے کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے۔

  مغوی کو آزاد کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج  ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ والد کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔

وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہنی ٹریپ کے مطابق

پڑھیں:

عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت نے مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو سزا جبکہ دیگر کو بری کر دیا۔

جج ارشد جاوید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اغوا کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، اس لیے اس بنیاد پر سزا نہیں دی گئی۔

ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

عدالت نے حسن شاہ سمیت دیگر نامزد افراد کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے 17 گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں گئیں، جن کی روشنی میں فیصلہ سنایا گیا۔یاد رہے کہ اس مقدمے میں خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کر کے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ 

خلیل الرحمن قمر کو 15 جولائی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں اغوا اور دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ اگست میں انسداد دہشتگری عدالت میں کُل 11 ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا۔

کس نے پولیس کو اختیار دیا کہ لوگوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں؟ لاہور ہائیکورٹ

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں کل 17 گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہان میں خلیل الرحمن قمر، خلیل الرحمن قمر کے دوست، پولیس اور بینک کا عملہ شامل ہے، خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کا محض ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے 

واضح رہے کہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 7، 7 سال قید کی سزائیں،خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ و اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ آگیا۔
  • عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 
  • خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا کیس کا فیصلہ آگیا
  • خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
  • سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
  •  8 پاکستانیوں کا قتل: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا