دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے ’’لٹل جائنٹس‘‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے ’’لٹل جائنٹس‘‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
دبئی : اڈانی اسپورٹس لائن نے 21 جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں ’’لٹل جائنٹس‘‘ اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی 8 باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔
اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کئے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آؤٹ فارمیٹ کی بنیاد پر ہوئے ڈی آئی اے ایمریٹس ہلز، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ونچیسٹر اسکول اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔شارجہ کرکٹ اکیڈمی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔ جے دیو گٹانی نے 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت جیمز ماڈرن اکیڈمی نے شارجہ کرکٹ اکیڈمی کو 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد جیمز ماڈرن اکیڈمی نے باآسانی 7.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ کا
پڑھیں:
بابراعظم، سلمان آغا کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابراعظم سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے بتایا کہ وہ اور بابراعظم اسکول سطح پر ایک ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ کے دوران بابراعظم مسلم ماڈل اسکول کی ٹیم کیساتھ کھیلا کرتے تھے جبکہ میں سینٹرل ماڈل کی نمائندگی کرتا تھا، ہماری ٹیموں کے درمیان میچز کے باعث اِن سے دوستی ہوئی۔
مزید پڑھیں: کن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے؟ ٹی20 کپتان نے بتادیا
انہوں نے بتایا کہ اسکول سطح کی کرکٹ کے بعد ہم انڈر-16 اور انڈر-19 میں ساتھ کھیلتے رہے، بابراعظم سے بہت پُرانی ملاقات رہی ہے، ہمیشہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں شاداب خان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور صائم ایوب سے بھی دوستی ہے، ہم ساتھ کھانا کھاتے بھی جاتے ہیں۔