Nawaiwaqt:
2025-01-31@09:59:23 GMT

محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

ملک بھر میں سرما کےمنفرد  جلوے، کہیں خشک موسم کہیں بارش تو کہیں برفباری ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا، اس کے بعد اسکردو اور زیارت میں منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 4  ڈگری تک کی سردی پڑی۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں آج بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ مری، گلیات میں چند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اوربرفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا، صوبے کے بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مہمند ، باجوڑ ،کرم میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ روز چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ ، مردان اور باجوڑ میں بارش ہوئی، سوات میں ہلکی برف باری بھی ہوئی جبکہ دیر میں 11 ، کالام میں 9 ، میر کھنی میں 7 ، دروش میں 6 ،مالام جبہ اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4، پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بارش اور پہاڑوں پر محکمہ موسمیات کا امکان ہے میں منفی پر ہلکی

پڑھیں:

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی : شہر قائد میں سردی میں کمی آگئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں اور کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہے گا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی تاہم محکمہ موسمیات نے شہرکا موسم خنک اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم شہر قائد میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہنزہ منفی چھ ، کوئٹہ منفی تین، اسلام آباد ایک، پشاور تین اور لاہور میں سات ڈگری رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان
  • آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں
  • مغربی ہواﺅں کے اثرات لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
  • آج ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
  • بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہورہا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری
  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا
  • بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری ریکارڈ
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی