لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں، مسافروں کو متاثرہ ٹریک کی جگہ دوسری ٹرین کے ذریعے ساہیوال روانہ کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر ٹرین پائلٹ کی غفلت سمجھی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے 2 غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرلیا گیا
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق سری پائے پراسکیٹنگ کرنے والے 2 غیر ملکی سیاحوں کو 10 گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا، سیاح کوہ مکڑا کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کی تحصیل بالا کوٹ کے سری پایہ کے مقام پر برفباری میں راستہ بھٹک جانے والے 2 غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق سری پائے پراسکیٹنگ کرنے والے 2 غیر ملکی سیاحوں کو 10 گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا، سیاح کوہ مکڑا کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے تھے۔ سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس کے ہمراہ رات گئے تک سرچ آپریشن کیا، دونوں غیر ملکی سیاحوں نے اندھیرے کے باعث رات مکڑا بیس میں گزاری، دونوں غیر ملکی سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے شوگراں پہنچا دیا گیا۔ کے ڈی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ دونوں غیر ملکی سیاحوں کا تعلق فرانس سے ہے۔