کراچی:

 

اورنگی ٹاؤن میں جمعرات کو غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا، شاہین نے پسند کی شادی کی تھی۔

مقدمہ الزام نمبر 31/2025 مقتولہ شاہین کے بڑے بھائی بابرک خان ولد امین خان کی مدعیت میں بجرم دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں مقتولہ کے بھائی شہباز خان ولد امین خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بابرک خان نے اپنے بیان میں اورنگی ٹاؤن تھانے کے ڈیوٹی آفیسر سب انسپکٹر امجد علی کو بتایا کہ وہ مہمند قوم کا ہے اور مکان نمبر A91 گلی نمبر 3 بخاری کالونی، اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے اور فروٹ کا کام کرتا ہے۔ عرصہ پانچ، چھ ماہ قبل اس کی چھوٹی بہن شاہین دختر امین خان، عمر 22 سے 23 سال، گھر سے چلی گئی تھی، جس کی ایف آئی آر نمبر 77/2024 جرم دفعہ 365B تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرائی گئی تھی، لیکن اس کی بہن کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔

متعلقہ خبر: بھائی نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو گھر آنے پر قتل کردیا

بابرک خان کے مطابق جمعرات کو جب وہ سبزی منڈی سے گھر آ رہا تھا تو اطلاع ملی کہ اس کی بہن شاہین گھر واپس آ گئی ہے۔ وہ یہ خبر دینے کے لیے اپنے چھوٹے بھائی شہباز خان کو تلاش کرنے قصبہ موڑ، اورنگی ٹاؤن اس کی دکان پر گیا، مگر وہ وہاں موجود نہیں تھا۔ قریب سوا ایک بجے اس کے ماموں عزیز نے فون پر اطلاع دی کہ شہباز نے شاہین کو گولی مار دی ہے۔

بابرک خان کے مطابق وہ فوری طور پر اورنگی ٹاؤن تھانے پہنچا اور واقعے کی اطلاع دی۔ پھر عباسی شہید اسپتال پہنچا، جہاں اس کی بہن کی خون میں لت پت لاش مردہ خانے میں پڑی ہوئی تھی۔ گھر والوں سے معلومات لینے پر پتہ چلا کہ شاہین جمعرات کو دن ساڑھے بارہ بجے گھر آئی تھی اور شہباز نے قریب سوا ایک بجے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

بابرک خان نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز خان ولد امین خان پر اپنی بہن شاہین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اورنگی ٹاؤن

پڑھیں:

کراچی: ایس ایچ او کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ------فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ کراچی ایئر پورٹ کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ میں کراچی ایئر پورٹ سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مزید سماعت کے لیے لاپتہ شہری کی درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔

لاپتہ افراد کیس: بیٹے کی گمشدگی کے دکھ سے والد کا انتقال

سندھ ہائی کورٹ میں 2017ء سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایک لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کی گمشدگی کے دکھ سے اس کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

عدالتی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ مسنگ پرسن کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔

ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • منسک میں ہیوی مشینری، گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ، ہمیں اعلیٰ کوالٹی مصنوعات درکار: وزیراعظم
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق
  • کراچی: ایس ایچ او کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • 200 سے زائد رنز کا ہدف؛ بابر، رضوان خاموش! شاہین نے جواب دے ڈالا
  • کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق