فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔
ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی، افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا اپنے الزامات کے ثبوت پیش کریں، بے بنیاد بیانات افسران کے حوصلے پست کر رہے ہیں، ٹیکس وصولی کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں، افسران کی عزت و وقار کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کرمنل کارروائی بنتی ہے۔
اس پر چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا فیسرز ایسوسی ایشن ایف بی ا ر ا فیصل واوڈا
پڑھیں:
پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
لاہور:نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔
پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔
بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور ملازمین سے ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے، نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
ٹیکس کی ناکامی کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، ٹیکس کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔
Post Views: 5