اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس  میں جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا، وکیل احمد حسین نے کہاکہ ملک دشمن جاسوس کاٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ ہمارا مقدمہ آئین سے باہر نہیں ہے،9مئی ملزمان کا ٹرائل ہو لیکن فوجی عدالتوں میں نہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ کوئی دوسری رائے نہیں کہ آئین سے منافی قانون برقرار نہیں رہ سکتا؟ وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ خود متاثرہ فرد شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جسٹس امین الدین نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی مثال ہے جس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرمی ایکٹ کی شق 2ون ڈی 2کالعدم کرنے سے کلبھوشن کیس میں ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا، وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ عدالتی فیصلےمیں کلبھوشن پر بات نہیں کی گئی،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا، وکیل احمد حسین نے کہاکہ ملک دشمن جاسوس کاٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگا،جسٹس حسن اظہر نے وکیل احمد حسین کو مسکراتے ہوئے کہاکہ اچھا جی۔

 اب بھی پاکستان کے خلاف سازشیں ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملک دشمن جاسوس نے کہاکہ

پڑھیں:

مستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کا معاہدہ طے پا گیا ، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ مستقبل میں عالمگیر وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک بیان میں کہاکہ تین سالوں کی پیش رفت کے بعد اور ایک آخری میراتھن سیشن کے بعد، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر میں مندوبین نے بالآخرمستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق ایک تاریخی معاہدے کے متن پر اتفاق کیاجس کا مقصد کووڈ۔

19 کی عالمگیر وبا کے دوران کی گئی غلطیوں کے اعادے سے بچنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس معاہدے پر اتفاق رائے تک پہنچنے کا مقصد نہ صر ف آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانا ہے بلکہ یہ ثابت کرنا ہے کہ ہماری منقسم دنیا میں کثیرالجہتی نظام زندہ ہے اور تما م قومیں اب بھی آنے والے خطرات سے مل کر نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کا حتمی متن اب اگلے ماہ ڈبلیو ایچ او کی سالانہ اسمبلی میں دستخط کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نومئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: چیف جسٹس
  • ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ 
  • ججز سینارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: چیف جسٹس
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس
  • اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فوجی عدالتوں میں منصفانہ ٹرائل ہوتا ہے،وکیل خواجہ حارث 
  • 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
  • کلبھوشن ہو یا کسی اور ملک کا شہری، کونسلر رسائی تو سب کے لیے ہونی چاہیے، سپریم کورٹ
  • مستقبل میں عالمگیر وبائوں سے نمٹنے کا معاہدہ طے پا گیا ، عالمی ادارہ صحت
  • ملٹری ٹرائل کیس کے مستقبل کیلئے گہرے اثرات ہونگے : بغیر ایف آئی آر گرفتاری نہیں ہوسکتی ِ مجسٹریٹ کے آرڈر پر ہی حراست میں رکھنا ممکن : جسٹس جمال