Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:30:19 GMT

مردان:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

مردان:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, 2 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے کاٹلنگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی  ہسپتال منتقل کی گئیں۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں متقولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیس نے

پڑھیں:

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے قاری شاہد جاں بحق

گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری جنازہ گاہ نوی کلی میں ادا کی گئی، جس میں پشاور بھر سے اہل سنت والجماعت، انٹرنیشنل ختم نبوت اور جے یو ائی کے کارکنوں مدارس کے طلبا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے قاری شاہد جاں بحق
  • پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • پشاور: فائرنگ سے محکمۂ ایکسائز کے 2 اہلکار جاں بحق
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ