صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیکا ترمیم کے خلاف میڈیا کے تحفظات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے قانون سازی سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے قبل صحافیوں کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر پاکستان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ قانون پر صحافی برادری کو اعتماد میں لیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق صدر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ امریکا سے واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات کریں گے۔
تاہم بعد میں صدر نے قانون پر دستخط کردیے اور وعدے کی پاسداری نہیں کی جو انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس سطح پر ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ قانون میں صحافی برادری کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا جس کا میڈیا پر وسیع اور براہ راست اثر پڑا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی تاریخ کی روشنی میں بل کے غلط استعمال سے متعلق تحفظات جائز ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ صحافیوں کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی موجودگی میں ملاقات کی تھی اور ان کی حمایت طلب کی تھی جس کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صدر زرداری کو فون کرکے ان سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر زرداری نے مولانا کو یقین دلایا تھا کہ وہ یہ معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھائیں گے لیکن صدر نے نقوی کی واپسی کا انتظار بھی نہیں کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر نے ’دباؤ میں‘ بل پر دستخط کیے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وعدے کی پاسداری نہیں کی مولانا فضل الرحم ن انہوں نے کی تھی

پڑھیں:

صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار

ٹھٹھہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ صدر مملکت نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری دی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ اس بند کمرے میں سلیمانی ٹوپی پہن کر موجود تھے؟

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی معاملے پر پنجاب اور سندھ آمنے سامنے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کسی صورت دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالنے دیں گے، اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائی جائےگی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے کچھ رہنماؤں کو بھی سندھ کی قیادت کے مؤقف پر اعتراض ہے۔ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہروں کے معاملے پر پنجاب کے مؤقف میں جان ہے، سندھ کے ساتھی ایسے ہی جذباتی ہورہے ہیں، تاہم اس معاملے پر وسیع مشاورت کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آصف زرداری پارلیمنٹ صدر مملکت مخالفت نہروں کا معاملہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 
  • نیا وقف قانون سیاسی ہتھیار ہے مسلمانوں کیلئے ہرگز موزوں نہیں ہے، مولانا محمود مدنی
  • جماعت اسلامی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی میں عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“
  • شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک
  • وقف قانون میں 44 خامیاں ہیں حکومت کی منشا وقف املاک پر قبضہ کرنا ہے، مولانا فیصل ولی رحمانی
  • صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • امریکا میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اندراج کرانا ہوگا اور ہر وقت دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا.محکمہ ہوم لینڈسیکورٹی