بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت عائد تمام پابندیاں ختم
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بلوچستان میں ایک ماہ قبل لگائی گئی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔محکمۂ داخلہ بلوچستان نےصوبے بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 30 دسمبر کو دفعہ 144 کے تحت ریلیوں، جلسے و جلوس اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگائی تھی۔محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ ترقی نسواں بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز
ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان کے مطابق متعدد شکایات کے بعد محکمہ ترقی نسواں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ ترقی نسواں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات شروع کر دیں۔ محکمہ سے 2 برس کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ، ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے محکمہ ترقی نسواں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جس کے لئے محکمہ ترقی نسواں کے دو سال 2023-24 اور 2024-25ء کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ اسی طرح محکمے کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔ عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ کے زیر انتظام شہید بینظیر بھٹو ویمن سینٹر اور شلٹر ہوم کیلئے جاری فنڈز کے اخراجات بھی طلب کی ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نے بتایا کہ محکمے کی جانب سے کچھ ریکارڈ مہیا کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔