اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: چینی سفیر

پڑھیں:

ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔

ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت بہتر کریں، 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی وزرا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک بڑا پروگرام مرتب کیا ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں،شہباز شریف
  • وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
  • رانا ثنا اللہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات سے متعلق بات چیت۔
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف
  • عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا
  • شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
  • پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں نواز شریف سے مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا