مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5 فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری کو شہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے، زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔بھارت جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑ رہا ہے.

بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔ بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں قید کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مین ذرائع ابلاغ پر بدترین قدغن عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ مشتاق احمد بٹ نے نوجوانوں کو 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت

نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کئی اضلاع بالخصوص جموں خطے میں عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد ہے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حفاظتی چوکیوں قائم اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی بڑی حد تک متاثرہ ہوئی ہے اور کشمیریوں میں محرومی اور بیگانگی کا احساس مزید بڑھ گئی ہے۔ کشمیری نریندر مودی کے دورے کو مقبوضہ علاقے میں ٹرین یا پل کے افتتاح کے بجائے بھارت کے غیر قانونی قبضے کی علامتی تقویت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مودی کی سکیورٹی کے ذمہ دار اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں پنڈال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مودی 19 اپریل کو کشمیر کے لیے پہلی ٹرین کا افتتاح کریں گریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی
  • پی ڈی پی و بی جے پی کا اتحاد کشمیر کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، تنویر صادق
  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے