پشاور:

خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام 9،میرکھنی7،دورش 6،چترال اور مالم جبہ میں 3، 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول 2،سیدو شریف اور تخت بائی میں ایک ایک ملی میٹر بارش  ہوئی۔

اُدھر پہاڑی علا قے کالام میں 5اور مالم جبہ میں ایک انچ برف پڑی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت اور قیمت بڑھنے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔ پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے جبکہ کنسائنمنٹس لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کوکنگ آئل

متعلقہ مضامین

  • سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان
  • پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت اور قیمت بڑھنے کا خدشہ
  • پنجاب بھر میں موسم خشک، بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات
  • برفباری اور بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
  • پشاور میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش، سردی میں اضافہ
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • شعبان المعظم کا چاندکلنظر آنے کاامکان ہے
  • مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی