اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔
پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کپ شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ؛ بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا
اس سے قبل بھارتی میڈیا اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن سے متعلق مسلسل منفی خبریں پھیلارہا تھا کہ اگر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل نہ ہوئی تو آئی سی سی ٹورنامنٹ کو منتقل کرسکتا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام آہستہ ہونے کی وجہ سے بورڈ صحافیوں کو اسٹیڈیم جانے نہیں دے رہا۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل گرین شرٹس انہیں میدانوں پر سہ ملکی سیریز کی میزبانی بھی کریں گے۔
https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/971252947666181/?rdid=AVVAkWKH8srT6d6f&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1XgkJaQdCz%2F
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم بھارتی میڈیا اسٹیڈیم کی
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔
یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔