وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات،عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان مین تعینات سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔
چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی سفیر
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت، اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک منفرد منزل ہے، جو سرمایہ کاروں کو بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔
جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا اور ملک کی مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ اعلیٰ سطحی ملاقات براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، اور پاکستان کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کی فعال کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل کے طور پر متعارف کروانے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا ایک اہم قدم ہے۔