امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں اسٹاف کمی کا شکار تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کام جس کے لیے دو کنٹرولر ہوتے ہیں، اسے ایک کنٹرولر انجام دینے پر مجبور تھا۔

یہ بھی کہ مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے، پائلٹوں نے بات مان لی تھی جس پر کنٹرولر نے کلیئرنس جاری کی تو طیارے کی سمت چھوٹے رن وے کی جانب کردی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت مطلع صاف تھا، حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے پوچھا کہ آیا وہ مسافر طیارے کو آتا دیکھ سکتا ہے جس کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ پہلے مسافر طیارے کو گزرنے دے پھر آگے بڑھے۔

ان ہدایت پر ایئر کنٹرولر کو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا تھا اور چند ہی سیکنڈ گزرے تھے کہ ہیلی کاپٹر اس امریکن ایئرلائنز سے جا ٹکرایا۔

یہ بھی واضح ہوا ہے کہ رن وے سے چوبیس سو فٹ کی دوری پر مسافر طیارے کے ریڈیو ٹرانسپونڈر نے سگنل بھیجنا بند کردیے تھے، مسافر طیارہ اس وقت دریائے پوٹامک کے وسط میں تھا۔

طیارہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ عملے کی کارکردگی سے متعلق اہم سوالات پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ایک روز پہلے ہی اسی ایئرپورٹ پر ایک اور جہاز کو بھی لینڈنگ سے روکنا پڑا تھا۔

حادثے کا شکار امریکن ایئرلائنز میں موجود تمام 60 مسافروں اور عملے کے چار افراد کو مردہ قرار دیدیا گیا ہے، جو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طیارے سے ٹکرایا تھا اس میں موجود تین اہلکار بھی موت کی آغوش میں گئے۔

تباہ مسافر طیارے کا تین حصوں میں بٹا ملبہ نکال لیا گیا ہے جوکہ دریائے پوٹامک کے چند فٹ گہرے پانی میں گرا تھا جبکہ ہلاک افراد کی تمام لاشیں ابھی برآمد نہیں کی جاسکیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹہرا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بغیر ثبوت فراہم کیئے دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتیاں اِس حادثے کی ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔

گزشتہ روز امریکن ایئرلائنز کی پرواز 5342 واشنگٹن ڈی سی میں Black Hawk helicopter کے ساتھ ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسافر طیارے ہیلی کاپٹر کا شکار

پڑھیں:

ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

---فائل فوٹو 

دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ 

پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ڈھاکا کی پرواز میں مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔

ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹردریا میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • حکومت نے چکن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • امریکی طیاروں کی خوفناک ٹکر، کانگریس ممبران بال بال بچے
  • نیویارک: ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک