Daily Mumtaz:
2025-01-31@07:52:32 GMT

چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز

چین کی ایک کرین کمپنی نے اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز اختیار کیا۔

کرین بنانے والی کمپنی ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کیش کی شکل میں رکھے۔

کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا کہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد لے لیں۔

اس موقع پر کچھ ملازمین نے حیرت انگیز طور پر لاکھوں یوآن اپنے حصے میں لے لیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریباً 12.

07 لاکھ روپے) جمع کیے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ہینن مائننگ کرین کمپنی نے اپنی سخاوت سے دنیا کو حیران کیا ہو۔ 2023 میں بھی کمپنی نے اپنے سالانہ عشائیہ میں ملازمین کو لاکھوں کا بونس دیا تھا، جس سے اس کی فراخدلی کی شہرت مزید پختہ ہوگئی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی سال نو کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام، اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے۔ پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے۔ باہمی اعتماد اور مشترکہ خواہشات سے جڑے ہمارے قریبی تعلقات اب ایک جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آہنی بھائی چارہ بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔

چینی سال نو کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ تہوار تجدید، تبدیلی، اور نئے آغاز کے وعدے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت روایتی کھانوں، تحائف کا تبادلہ کرنے، اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کو مدعو کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سانپ کا سال، جو حکمت کی علامت ہے، ہمیں مشکلوں سے ابھرنے کی قوت اور اجتماعی طاقت کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گہری اور پائیدار دوستی کی بدولت پاکستان اور چین ایک بہتر دنیا کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم میں متحد ہیں۔ ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی، اور ہم آہنگی کے لیے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ سال ہماری دو عظیم قوموں کے لیے خوش نصیبی اور مسلسل کامیابیاں لائے اور ہمارے دونوں لوگوں کے درمیان اٹوٹ رشتوں کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا: “پاکستان اور چین: ایک ساتھ، مشترکہ مستقبل کے لیے! نیا سال مبارک ہو۔”

یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 15 منٹ میں جتنے گنے تمھارا بونس، کمپنی کی ملازمین کو انوکھی پیش کش
  • اوپن اے آئی کا چینی کمپنی پر اے آئی ماڈلز کے غیر قانونی استعمال کا الزام
  • سندھ حکومت کا طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت دینے کا فیصلہ
  • جنوبی سوڈان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ پیٹرولیم کمپنی کے 20 ملازمین ہلاک
  • صدر آصف علی زرداری کا چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد کا خط
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چینی سال نو کے موقع پر صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارکباد کا پیغام
  • ہوم ورک پر ڈانٹ کھانے والے لڑکے کا والد سے انتقال لینے کا انوکھا انداز
  • حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری
  • کرشنا ابھیشیک کا انوکھا اعتراف: ’جوتوں کی کلیکشن رکھنے کے لیے فلیٹ خریدا‘