کراچی، اسٹار گیٹ کے قریب ورکشاپ میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب موریہ خان گوٹھ کے ورکشاپ میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، آگ کی وجہ سے ورکشاپ کی چھت بھی گر گئی۔
ایدھی اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گیراج میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔
مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایرانی حملے پر دیا گیا جواب کتنا موثر ہے؟
سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایران پاکستان فائرنگ مزدور جاں بحق میکینکس ورکشاپ