Nai Baat:
2025-04-15@09:30:31 GMT

لاہور پولیس کی کارکردگی: حقائق کی روشنی میں

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

لاہور پولیس کی کارکردگی: حقائق کی روشنی میں

بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ، جس طور پر پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل اور انتہائی متحرک ہیں ، وہ قابل تعریف و لائق تحسین ہے ۔ جس طرح وہ شہر شہر جا کر ہر آدمی کا مسئلہ حل کر ہی ہیں ، میرے نزدیک وہ خدمت کے میدان میں اپنے والد گرامی سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔ دوسری جو اہم قابلیت ان کے اندر موجود ہے وہ اداروں کی بہتری کے لئے بھی کوشاں رہتی ہیں اور اداروں میں بگاڑ بننے کی وجوہات اورکرپشن میں ملوث افراد کی تمام رپورٹس سے باخبر بھی ہوتی ہیں اور اس بارے بغیر کسی کا خیال کئے کھری کھری بھی سنا دیتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے بیوروکریسی ان کے چچا جان اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ڈرتی تھی، ان سے بھی اسی طرح خوفزدہ ہے ۔ لیکن ایک مسئلہ جو بطور تحقیقاتی صحافی میں سمجھتا ہوں اور جس کا مشورہ میں نے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اپنے کالموں کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کی تھی اور اب محترمہ وزیر اعلیٰ تک بھی پہنچانا چاہوں گا کہ اپنے مشیروں پر اندھا اعتماد نہ کریں۔ مشیران بھی انسان ہی ہوتے ہیں اور ان کے بھی ذاتی فائدے، محبتیں اور نفرتیں ہوتی ہیں ۔ ان کے سینوںمیں بھی دل ہوتے ہیں جو حسد، نفرت اور دشمنی جیسی جبلتوں میں گھرا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی ادارے یا محکمے کی کارکردگی رپورٹ بناتے ہوئے مشیروں یا سپیشل برانچ کے افسران وملازمین کی ذاتی پسند یا نا پسند بھی آڑے آتی ہے اور یوں بہترین کارکردگی اور اپنے معاملات کو بہتر سے بہتر بنا نے والے محکمے کسی مشیر کے حسد کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور پھر وہی سب کچھ ہوتا ہے جو وزیر اعلیٰ کی میٹنگ میں لاہور پولیس کے ساتھ ہوا۔ جس کی وجہ سے بہتر پرفارمنس دینے والے افسران مایوسی میںمبتلا ہیں۔

قارئین کرام ! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پولیس کو جتنے فنڈز اور بااختیار مسلم لیگ ن کی حکومت نے بنایا شاید ہی کسی نے بنایا ہو۔ لیکن اس سب کے باوجود کلی طور پر پولیس وہ کار کردگی نہ دکھا سکی جس کی امید اور توقع کی جارہی تھی ۔ لیکن حقائق کی روشنی میں موازنہ کیا جائے تو باقی پوری پنجاب پولیس ایک جانب کرائم میں کمی لانے میںلاہور پولیس کا پلڑا پھر بھی بھاری ہے ۔پنجاب سے ہٹ کر لاہور میں جرائم کی اپنی ایک کیمسٹری ہے اور اگر اس کیمسٹری کی وضاحت کی جائے تو یہ کالم کم پڑ جائے لیکن لاہور کے کرائم ڈیٹا کو سمجھنے والے اس سے بخوبی واقف ہیںلیکن افسوس کے ساتھ یہ بات لکھنا پڑ رہی ہے کہ مشیران اور دیگر اداروں کے ذمہ داران اس سے نا واقف ہیں جنہوں نے لاہورپولیس کی کارکردگی رپورٹ بنا کر پیش کی ہے ۔ 99فیصد کیسز میں یہاں کسی بھی صورت 15کال پر تاخیر نہیں کی جا سکتی ۔ کال کا تمام ڈیٹا افسران سے ہوتے ہوئے آئی۔جی تک پہنچتا ہے اور پھر کال پر رسپانس اور فیڈ بیک اور اس پر کوتاہی کی صورت میں افسران کی جانب سے معطلی کا پروانہ جاری ہو جا تا ہے ۔

لاہور پولیس کے سربراہ بلال صدیق کمیانہ ، ایک پیشہ ور ، نڈر اور قابل افسر ہیں۔لاہور میں وقوع ہونے والا کرائم ان کی فنگر ٹپس پر ہوتا ہے ۔ یہ ایک اعلیٰ افسر ہونے کے ساتھ انتہائی ذمین آدمی بھی ہیں اور میں ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ کرائم میٹنگز میں ایس۔ ایچ۔ اوز تو بہت دور کی بات بڑے بڑے پھنے خان ایس۔پیز کانپ رہے ہوتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کرائم بڑھنے پر احتساب پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا اور شاید یہی وجہ ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں کرائم کو کنٹرول کر نے کی خاطر نہ صرف سی۔ سی۔ پی۔او بلکہ تمام ڈی۔آئی۔ جیز، ایس۔ ایس۔پیز اور ڈویژنل ایس۔پیز کو بھی راتوں کو جاگتے دیکھا ہے ۔

قارئین کرام ! لاہور پولیس کی جانب سے دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 15کالز ڈیٹا کے مطابق شہر لاہور میں جرائم میں چالیس فیصد تک کمی آئی ہے ۔ اور یہ ڈیٹا اب سی۔سی۔پی۔او یاڈی۔آئی۔جی آپریشنز کے ہاتھوں سے نکل کر دیگر نجی کمپنیوں کے پاس مرتب ہوتا ہے ۔ اس میں تبدیلی کسی پولیس افسر کی خواہش کے مطابق ممکن ہی نہیں ہے ۔ان دو دنوں میں کہ واقعی لاہور پولیس کا مو قف درست ہے کو جانچنے کے لئے میں نے اپنے طور پر بھی لاہور کے مختلف تھانوں کی کرائم ہسٹری اور مقدمات کے اندراج کے حوالوں سے وزیرا علیٰ پنجاب کے انڈیکٹرز کی روشنی میں کارکردگی کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ نہ صرف جرائم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے بلکہ اندارج مقدمات بھی انہی انڈیکٹرز کی روشنی میں ہو رہے ہیں۔ میں یہاں بالخصوص لاہور کے تھانہ چوہنگ ،جو آبادی اور محل و وقوع کے اعتبار سے ایک بڑا تھانہ سمجھا جا تا ہے اور ہر طرح کا کرائم یہاں رپورٹ ہوتا ہے ۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس تھانے میں اندراج مقدمہ کی کوئی بھی درخواست پینڈنگ نہ ہے ۔ روز کے روز ہی پیروی افسر درخواستوں کو سنتا ہے اور اس پر عملدرآمد کر دیا جاتا ہے ۔15کالز پر فوری رسپانس دیا جاتا ہے اور یہاں تعینات ایس۔ایچ۔او 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے تھانے میں موجود رہتا ہے ۔

قارئین محترم ! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دیگر محکموں کی طرح محکمہ پولیس میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں ۔ ان کی ایک حرام زدگی کی وجہ سے پورے محکمے کے روشن چہرے پر کالک مل دی جاتی ہے ۔ میں لاہور پولیس کے ایسے افسران کو بھی جانتا ہوں جو نیک نیتی اور ایمان داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور محکمے کی ساکھ کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں اس کالم کے ذریعے محترمہ وزیر اعلیٰ سے ملتمس ہوں کہ وہ دوبارہ بالخصوص لاہور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ بلائیں اور مشیران کی بنائی رپورٹس پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر معاملات خود دیکھیں تو اس نتیجے پر ضرور پہنچیں گی کہ حقیقی معنوں میں لاہور پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔اور یہ شاباش کی مستحق ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: پولیس کی کارکردگی لاہور پولیس کی کی روشنی میں وزیر اعلی ا ہے اور ہیں اور ہوتا ہے کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم

لاہور:

پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن  کے گواہان  غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوتاہی ہرگز نہ ہو ورنہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا
  • لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ بار کے صدر کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات
  • ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوئی جہاز کی بتیاں بجھا کیوں دی جاتی ہیں؟اصل وجہ جانئے
  • آئی ایم ایف مشن کی صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا سے ملاقات
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
  • دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار ،13اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟