ایک ہزار کے نوٹ نے 5 پولیس اہل کاروں کو معطل کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
ایک ہزار کے نوٹ کی وجہ سے 5 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے چیکنگ کے دوران شہری عبدالنظام کی جیب سے ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالا، جس پر شہری نے جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے پر 15 پر کال کرکے شکایت کردی۔
بعد ازاں شہری کے کال کرنے پر پولیس اہل کاروں نے زبردستی غلط کال کا بیان دلوا کر معافی نامہ لکھوا لیا، تاہم معاملے کی انکوائری میں پولیس اہل کار ہی قصور وار ثابت ہوئے۔
غلطی ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر، کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کردیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل پولیس اہل کاروں ایک ہزار
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد بیگ تلاش کر کے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔
قیمتی بیگ واپس ملنے پر فاروق نامی شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔