امریکہ: متاثرہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا، دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد
امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔
ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔
دریائے پوٹومک سے اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔
واضح رہے کہ متاثرہ مسافر طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔
طیارہ ہیلی کاپٹر تصادم کی تحقیقات جاریواشنگٹن کے قریب بدھ کی رات امیریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم کی تحقیقات کئی امریکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔
فوجی ہیلی کاپٹر سے مسافر طیارہ ٹکرانے کے بعد قریب واقع دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ افسوس ناک حادثے میں کسی بھی مسافر کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری شان ڈفی اور وزیرِدفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی بات کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کی تحقیقات کی قیادت کر رہا ہے جس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یو ایس ملٹری ایوی ایشن انویسٹی گیشن یونٹ شامل ہیں۔
مزید پڑھیے
ہلاک ہونے والوں میں بوسٹن اسکیٹنگ کلب کے فگر اسکیٹرز شاملامریکی ایئر لائنز کے ایک طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں بوسٹن کے اسکیٹنگ کلب کے نوجوان فگر اسکیٹرز ، ان کی مائیں اور کوچ بھی شامل تھے۔
یہ اسکیٹرز فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کے بعد واشنگٹن ڈی سی واپس آ رہے تھے، جو اتوار کو کنساس کے شہر وچیٹا میں ختم ہوئے تھے۔
وہ اس طیارے کے ساٹھ مسافروں اور عملے کے ان چار ارکان میں شامل تھے جو بدھ کی رات امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے ۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پوٹومک دریا کے اوپر ٹکرانے والے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ دونوں پانی میں گر گئے تھے۔
مزید پڑھیے
ہم ہر اس قیمتی جان کے لیے غم زدہ ہیں جواچانک چھین لی گئی، صدر ٹرمپامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ایریا کے رونلڈ ریگن ائیر پورٹ کے قریب ایک مسافر طیارے اور آرمی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایک قوم کے طور پر، ہم ہر اس قیمتی جان کے لیے غم زدہ ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ "افسوس کی بات ہے کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔”
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔ تاہم یو ایس ملٹری اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیے
مزید لوڈ کریں
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فوجی ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر میں ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے کی تحقیقات طیارے اور
پڑھیں:
چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
چینی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا، 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے باکس آفس پر ہالی فلموں کا شیئر پانچ فیصد تک گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے باکس آفس پر مقامی فلموں کا غلبہ ہے اور اس کا چینی باکس آفس کے مجموعی ریونیو میں 80 فیصد حصہ ہے۔