اسلام آبادد(صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست خارج کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں بیرسٹر گوہر خان نے استدعا کی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں لہٰذا پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 12 دسمبر کو خارج کردی تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس

پڑھیں:

بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 وکلاء کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان کو اب تک ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں میں، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل چوہدری، علی عمران اور رائے سلمان شامل تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی منرل بل پر پیشرفت نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغان مہاجرین اور افغانستان کے معاملے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی لیڈر ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن الائنس بنانے کی طرف پیشرفت کرنے کا کہا ہے، فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا 
  • بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ٹرانسفر ججز کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • حکومت پر پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم، صدارتی آرڈیننس جاری
  • حکومت پر پیٹرولیم مصنوعات پر 70 روپے تک لیوی لینے کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری 
  • وجے تھلاپتھی ایک بار پھر مسلم حمایت میں سامنے آگئے؛ متنازع وقف بل کو چیلنج کردیا
  • بانی نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے روک دیا، بیرسٹر گوہر
  • 9مئی واقعات میں نامزد ملزمان کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، بابر اعوان
  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟