زرمبادلہ کے ذخائر 76ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05ارب ڈالرہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 76 ملین ڈالر کمی کے بعد 16.05 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.37 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.67 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 76 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر
پڑھیں:
ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک پولیس سب انسپیکٹرزخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد کومنتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریلی میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔