Jasarat News:
2025-04-30@16:45:28 GMT

طلبہ کو کاروبار کیلیے10لاکھ تک قرض دیں گے‘مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلواڑ میں فرق ہوتا ہے ۔ نوجوان پڑھیں اور کھیلیں لیکن ملک سے کھلواڑ کی دعوت دینے والوں کے ہاتھوں میں کبھی کھلونا نہ بنیں ۔ کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب کے ابھرتے ہوے ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایو نٹ ہے ۔ انہوں نے اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہایا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے بعد کھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں ، ملک کا جھنڈا ان نو جوانوں کے ہاتھ میں ہے مجھے یقین ہے وہ اس پرچم کو گرنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہونہار اسکالر شپس پروگرام کے دوران بچوں سے مل کر پتہ چلا کہ ہمارے ملک کے نوجوان کتنے با صلاحیت ہیں ۔ تیس ہزر اسکالر شپس میرٹ پر دیں اسکالر شپس کا دائرہ کا ر اب مزید بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے تمام گیمز میں شریک تمام اتھلیٹس کو ا ی بائکس دینے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوے کہا محنت کرتے جاو میں آپ کے سا تھ کھڑی ہوں۔ طلبا کو کاروبار کے لئے دس لاکھ تک قرض دیں گے ، کھیل کو پروموٹ کرنا بھی میرا فرض ہے ۔ انہوں نے طلبا کو تلقین کرتے ہوے کہا کہ ایک کھیل ہوتا ہے اور ایک کھلواڑ ہوتا ہے آپ نے کھیلنا ہے کھلواڑ کی دینے والوں کی باتوں میں کبھی نہیں آنا ۔ کوئی اپکو دھرتی کے ساتھ کھلواڑ کا کہے ، میٹرو بس کو آگ لگا دو ، پولیس اور رینجرز کی ہڈیاں توڑ دو کیلوں والے ڈنڈوں سے رینجرز کے سر پھاڑ دو ، پٹرول بم چلا دو تو آپ نے کبھی اس کا ہتھیار نہیں بننا ۔ انہوں نے کہا کہ نو جوانوں کا اٹھنے والا ہر قدم پاکستان کی کامیابی کے لئے ہونا چاہیے پاکستان کو ہمیشہ اپنی ریڈ لائن سمجھیں ۔ انہوں نے سات فروری کو پنجاب میں بہت بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو کروانے کا بھی اعلان کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا

پڑھیں:

پہلگام حملے کے بعد بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے، کانگریس

حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے موسوری واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر جبری گرفتاریاں، مکانوں کی مسماری اور چھاپوں کے بعد اب کشمیری طلبہ اور چھوٹے تاجر بیرونِ ریاست بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے ایک دن بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروشوں کو مارا پیٹا گیا، جس پر کانگریس کی طلبہ تنظیم "این ایس یو آئی" نے سرینگر میں مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طلبہ اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کشمیری طلبہ اور تاجروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں اُن کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ این ایس یو آئی کے جموں و کشمیر کے صدر اجے لاکوٹرا نے اس موقع پر کہا کہ پہلگام حملہ قابل مذمت ہے، لیکن اس کے بعد دیگر ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے طلبہ کا کیا قصور ہے، انہیں کیوں ڈرایا، دھمکایا اور مارا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو تحفظ فراہم کریں۔

اتراکھنڈ پولیس کے مطابق موسوری میں دو کشمیری شال فروشوں کو چند نوجوانوں نے مارا، جنہیں بعد میں حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثنا ریاست پنجاب سے کچھ کشمیری طلبہ واپس وادی آ گئے، جنہوں نے ہراسانی اور گالم گلوچ کی شکایت کی تھی۔ ادھر حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے موسوری واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر جبری گرفتاریاں، مکانوں کی مسماری اور چھاپوں کے بعد اب کشمیری طلبہ اور چھوٹے تاجر بیرونِ ریاست بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر لکھا کہ ہم پہلگام واقعے کی دل سے مذمت اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرواعظ نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز مہم اور میڈیا پروپیگنڈا کا شکار نہ بنیں اور کشمیریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے خاتون کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری دیدی
  • پہلگام حملے کے بعد بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے، کانگریس
  • پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
  • بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم نے ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، مریم نواز
  • سرحدوں پر تناؤ ، ہمیں جلاؤ گھیراؤ والوں کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم نواز
  • پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، امیر مقام
  • پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے، مریم نواز
  • پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام