ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کارپوریشن حاجی بدر احمد میمن کی زیر صدرات ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹنڈوجام کے مسائل اور سیوریج لائن کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کارپوریشن سیٹھ حاجی بدر میمن نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گندے پانی سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اور میونسپل کارپوریشن کی زمین کو قبضہ مافیا سے آزاد کراکر ان جگہوں پر پارکس، تفریحی مقامات بنانا اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ٹاؤن کے ترقیاتی معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری کے لیے باضابطہ درخواستیں بھیجی جا چکی ہیں، جیسے ہی بجٹ کی منظوری ہو گی، ترقیاتی کاموں کا فوری آغاز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جلد سہولتیں میسر آ سکیں۔ اجلاس میں وائس چیئرمین شفقت شاہ، مختلف یونین کمیٹیوں کے وائس چیئرمین، ٹاؤن میونسپل کمشنر شاہجہان پہنور، اکاؤنٹس آفیسر جے پرکاش، اسسٹنٹ ایڈمن فیصل راجپوت اور نئے ایس یو جی آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں تمام ممبران نے اپنی آراء کا اظہار کیا، متفقہ طور پر بجٹ تجاویز کو منظور کر لیا گیاجس سے ترقیاتی کاموں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • یوسف رضا گیلانی کا نئے عالمی سماجی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت پر زور
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • سپریم کورٹ: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر
  • بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی