چیزیں بہتر ہو جائینگی، وکلا میں ناانصافی کیخلاف ڈٹ جانے اورمظلوموں کی آوازاور حوصلہ ہونا چاہیے
حلف معمولی الفاظ نہیں ہوتے ،ہم انصاف، سچائی اور قانون کی حکمرانی کا کام کرنا ہے ،کراچی بار سے خطاب

(جرأت نیوز )سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، میں اس وقت سینئر جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس بہت اچھے ہیں ان کے لیے دعاگو ہوں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ، حلف صرف الفاظ نہیں ہے ، یہ بہت گہرے معنی رکھتے ہیں، اس کے ذریعے ہم اپنی روح پر ایک ذمے داری عائد کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف، سچائی اور قانون کی حکمرانی کا کام کرنا ہے ، ہم ایک پابندی کا حلف اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلف صرف آپس کی بات نہیں ہوتی، اس میں اللہ تعالی بھی شامل ہے کیونکہ اللہ تعالی کو حاضر و ناظر جان کر حلف لیا جاتا ہے ، یہ حلف ایک سمت نما ہے جو بتاتا ہے کہ مشکل صورتحال کا کیسے سامنا کرنا ہے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ جب بھی مشکل پیش آئے ، حلف پڑھ لیا کریں تو سارے معاملے حل ہوجائیں گے ۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف صرف ایک وعدہ نہیں ہے ، یہ بہت مقدس عہد ہے جو آپ نے اللہ کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے اپنے ضمیر کے ساتھ کیا ہے ، اس کو توڑنا نہیں ہے ، اگر حلف توڑتے ہیں تو سارا نظام ہی ٹوٹ جاتا ہے ، اگر حلف کے ساتھ کھڑے رہیں تو کبھی کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ لارڈ اسٹامس مور نے اپنی ناول میں لکھا ہے کہ حلف ایسے ہی ہے جسے ہاتھ میں پانی لے کر کھڑے ہیں، حلف کو سنبھالنا ہے تو پھر ہاتھ نہیں کھولنا اسی طرح رکھنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کا شعبہ علم و دانش سے تو تعلق رکھتا ہی ہے ، علم و دانش تو ہونی ہی چاہیے لیکن اگر جرات نہیں ہے تو پھر وکیل نہ بنیں، جرات ہی اصل کہانی ہے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اس موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کا مشہور زمانہ شعر بھی پڑھا کہ پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں ،،کرگس کا جہاں اور ہے ، شاہیں کا جہاں اور۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ نے انہوں نے کہا نے کہا کہ نہیں ہے

پڑھیں:

چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیز کے افتتاحی کنونشن میں اوورسیز پاکستانی شرکا کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ریاستی مہمان قرار دیتے ہوئے اتحاد اور تعاون پر زور دیا۔ہفتہ کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور کنونشن میں ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کی ترقی میں برابر شراکت دار ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور سفیر ہیں جو ہماری قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ قیمتی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور علم کی منتقلی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف (آج)اتوارسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنا پہلا انٹرایکشن کنونشن منعقد کر رہے ہیں، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کی مہارتوں اور سرمایہ کاری سے استفادہ کی راہیں تلاش کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہمارا مقصد ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن کو بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سینئر وزیر
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • خط ملتے ہی انسداد دہشتگردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئیں، فواد چوہدری کا شکوہ
  • بھارت، وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج
  • ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
  • چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی، پانی کا بطور ہتھیار استعمال!
  • اداکار سمیع خان کا سوشل میڈیا پر منفی رجحانات پر اظہارِ تشویش
  • سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟
  • مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں، شیخ رشید