اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انوکھا کارنامہ، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود اپنی ویب سائٹ پر انکا نام بطور سیکرٹری آئی پی سی کے طور برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر ندیم ارشاد کیانی کی تصویر موجودہ سیکرٹری کے طور پر موجود ہے۔ ویب سائٹ کو آخری بار 15 جنوری کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا لیکن کسی نے تصحیح کرنے کی زحمت نہیں کی۔ایسا لگتا ہے کہ ماضی قریب میں بھی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی، جس میں رانا ثنا اللہ کی بجاے سابق وزرا کی بھی کئی پرانی خبریں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویب سائٹ

پڑھیں:

چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر

چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون ویتنام کے اخبار  پیپلز ڈیلی میں شائع  ہوا، جس کا عنوان ہے”ہم مل کر مستقبل  کا  نیا باب رقم کریں” ۔پیر کے روزاپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے۔ اسٹریٹجک  اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کا قیام  نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے جو  تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے۔

چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا، دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور رواداری کے اصول اور خوشگوار ہمسائگی کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو گہرا کرے گا اور ایشیا میں جدیدکاری کے عمل کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  چین اور ویتنام کو اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا  کرتے ہوئے اعلی سطحی رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے اور حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو گہرا کرنا چاہئے۔ہمیں تعاون اور ون ون پر قائم رہتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو گہرا کرنا،اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانا  ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ  ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات، کثیر الجہتی تجارتی نظام ، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ  کھلے پن اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول کو برقرار  رکھا جائے۔ ہمیں تنازعات کو مناسب طریقے سے  کنٹرول کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا اور بحیرہ جنوبی چین کو صحیح معنوں میں امن، دوستی اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • پی ایس ایل؛ 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سابق کرکٹر نے سوال اُٹھادیا
  • اسرائیل نواز رکن امریکی کانگریس جو ولسن کی غزہ مظالم پر ہٹ دھرمی برقرار
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے، چینی صدر
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • بھارت، وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج