جاپان: سڑک بیٹھنے سے ٹرک ڈرائیور پھنس گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جاپان: سڑک پر پڑنے والے گڑھے میں پھنسے ٹرک ڈرائیور کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں سڑک بیٹھنے سے ٹرک ڈرائیور پھنس گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق گڑھے میں پھنسے ٹرک ڈرائیور کو بچانے کے لیے سیوریج کے گندے پانی کو قریبی دریا میں منتقل کیا گیا۔ واقعہ کو یاشیو سٹی کے ایک چوراہے پر پیش آیا ،جہاں سڑک پر گڑھا پڑنے سے ٹرک گڑھے میں گر گیا تھا اور 74 سالہ ڈرائیور 24گھنٹے تک وہاں پھنسا رہا۔ ریسکیو ٹیم نے گڑھے سے کیچڑ ہٹانے کے لیے چھوٹی مشینری استعمال کی ،جب کہ اس دوران گڑھے کے اندر دیکھنے کے لیے ڈرون سے مد د لی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے ٹرک ڈرائیور
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔