صحافی عظمت خان کو ایم اے صحافت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری طلائی تمغے سے نوازتے ہوئے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پنڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل راشد اور مارک ووڈ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے تھے۔

اوپنر بین ڈکٹ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیام لِیونگسٹن 43، کپتان جوز بٹلر 24، ہیری بروک 8، جیمی اسمتھ6، فل سالٹ 5،برائڈن کارس 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے جبکہ اکشر پٹیل اور روی مشنوئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی عظمت خان کی ایم اے صحافت میں اول پوزیشن اور طلائی تمغہ کا اعزاز
  • صحافی سراپا احتجاج‘حکومت پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرے: گورنر پنجاب
  • ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کی گورنر سندھ سے ملاقات
  • بدین/ میرپورخاص/ ٹنڈو جام: پیکا قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج
  • تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی
  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد
  • گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن
  • گورنر ہاؤس میں شب معراج کی تقریب
  • گورنر سندھ نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا