کراچی( اسٹاف رپورٹر) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور آئی پی پیز معاہدے کافائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت آج بروز جمعہ شام 4بجے پونے پانچ چورنگی نزد الخدمت اسپتال احتجاجی مظاہرہ ہوگا‘ امیر ضلع غربی مدثر انصاری‘ جنرل سیکرٹری عبدالحنان خان، خالد شہباز، خالد زمان شیخ ودیگر خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل عبدالحنان نے کارکنان کو احتجاجی مظاہرے میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کےشہرلیسٹر میں ہوا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

 مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینٹر بھی رہے۔ وہ معاشی امور کے ماہر اورکئی کتابوں کے مصنف تھے۔ مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔

چینی کمپنی نے الیکٹرک کار ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی

 پروفیسر خورشید احمد کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ دیا گیا، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2011 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں پہلا اسلامی ترقیاتی بینک ایوارڈ بھی عطا کیاگیا۔  

متعلقہ مضامین

  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت 
  • پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج