15 منٹ میں جتنے گنے تمھارا بونس، کمپنی کی ملازمین کو انوکھی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
BEIJING:
چین کی ایک منافع بخش کمپنی نے اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں 11 ملین ڈالر تک بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 3 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے۔
کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیش کش کی تھی کہ وہ مختص کردہ وقت میں جتنے پیسے گن سکتے ہیں گن کر اسے اپنا بونس سمجھیں جس پر ورکرز کی قسمت چمک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اعلان پر ملازمین خوب تیاری کے ساتھ دفتر آئے اور ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی رقم کے ڈھیر سے مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے گننے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق مقررہ 15 منٹ کے وقت میں سب سے زیادہ پیسے ایک ملازم نے گنے جس کا سالانہ بونس 1 لاکھ یوآن بن گیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 38 لاکھ 85 ہزار سے زائد بنتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ہینان مائننگ کرین کمپنی اپنے فراخدلانہ بونس کی وجہ سے سرخیوں میں آئی۔ 2023 میں بھی کمپنی نے سالانہ عشائیہ کے دوران اپنے ملازمین میں بڑی مقدار میں نقد رقم تقسیم کی تھی۔
اپنے ملازمین میں منفرد انداز میں بونس تقسیم کرنے سے نہ صرف ملازمین خوش ہیں بلکہ دنیا بھر میں اس اقدام کی وجہ سے کمپنی کی شہرت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنے ملازمین ملازمین کو
پڑھیں:
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
ویب ڈیسک: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد مالی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
یہ بھی پڑھیں:تیل سے مالامال ملک میں ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کی انٹری
رپورٹ کے مطابق زائدالمیعاد اسٹنٹ اور ادویات کی خریداری میں263ملین روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔