12 ہزار داعشی عراق کیلئے سنگین خطرہ ہیں، فواد حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کیساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے دورہ شام، عراق میں امریکی موجودگی اور اپنے ملک کی سلامتی کو لاحق داعش جیسے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ تقریباََ 10 سے 12 ہزار داعشی، کُرد ملیشیاء کی جیلوں میں قید ہیں جو کہ ہمارے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ شام سے متعلق خبروں پر کہا کہ فی الحال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم اس موضوع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فواد حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکیہ و عراق کے درمیان شام کی صورت حال اور داعش کے خطرات پر مذاکرات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ‘ متعدد غیرملکی گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں‘ جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔