Express News:
2025-04-13@16:28:30 GMT

کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع پر ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر علاقے کو کلیئر کروا کر شہریوں کو محفوظ بنایا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو کا عملہ ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا آتشزدگی کے باعث ورکشاپ میں رکھا ہوا مختلف اقسام کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورکشاپ میں کی اطلاع پر پہنچ

پڑھیں:

کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی

کراچی:

سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش

اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  • مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • کراچی: گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
  • ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • افسوسناک خبر ،سرینا ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی